حکیم امت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک لقب، ملت اسلامیہ کا بہت بڑا عالم اور دانا۔ "کوئی بندہ بشر بھی حق شکر سے عہدہ برآنہیں ہو سکتا . حکیم امت شیخ سعدی علیہ الرحمۃ فرما گئے ہیں"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٠:٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حکیم' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم 'امت' لگانے سے مرکب اضافی 'حکیم امت' بنا۔ اس ترکیب میں حکیم مضاف ہے اور امت مضاف الیہ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک لقب، ملت اسلامیہ کا بہت بڑا عالم اور دانا۔ "کوئی بندہ بشر بھی حق شکر سے عہدہ برآنہیں ہو سکتا . حکیم امت شیخ سعدی علیہ الرحمۃ فرما گئے ہیں"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٠:٢ )

جنس: مذکر